تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ریلوے سے کسی کو نکالا جائیگا ، نہ ہی مزید کوئی ٹرین بندہوگی، غلام بلور

جنگ نیوز -
کراچی…وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے جنرل منیجر ریلوے کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کوریلوے سے بیس ہزار ورکر نکالنے اور ٹرینیں بند کرنے کے حوالے سے دیے جانے والے بیان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے سے ایک ورکر کو بھی نہیں نکالا جائے گا اور نہ ہی مزید کوئی ٹرین بند کریں گے، جیو نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے غلام احمد بلور نے کہا کہ جنرل منیجر ریلوے کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ عوامی مفاد کے خلاف کوئی کام کریں،ان کا یہ بیان غلط ہے کہ ریلوے سے بیس ہزار ملازمین کو نکالا جا رہا ہے اور مزید ٹرینیں بھی بند کی جا رہی ہیں،اگر ایک بھی ورکر کی ملازمت گئی تو میں ورکروں کے ساتھ کھڑاہوں گا، ریلوے کی زبوں حالی کی وجہ اسکے ورکر نہیں بلکہ حکمرانوں کی غلط پالیسیاں ہیں وزیر ریلوے غلام احمد بلورنے کہا کہ ریلوے کے لیے نئے ریلیف پیکج کے بعد امکان ہے کہ ریلوے اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.