5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
فیصل آباد: صنعتوں کو گیس کی فراہمی دوسرے روز بھی بند
جنگ نیوز -
فیصل آباد ... گیس لوڈمینجمنٹ شیڈول کے تحت فیصل آباد میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی آج دوسرے روز بھی بند ہے اور فیکٹریوں میں پیداواری عمل رکا ہوا ہے۔محکمہ سوئی گیس کی جانب سے جاری کئے گئے نئے گیس لوڈ منجمنٹ شیڈول کے تحت فیصل آباد میں سولہ سے انیس جنوری تک صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کی گئی ہے۔ گیس کی فراہمی معطل ہوجانے کے بعد صنعتوں میں پیداواری عمل بھی رک گیا ہے جس کے باعث روزانہ اجرت پر کام کرنے والے ہزاروں مزدور ایک بار پھر چار روز کے لئے بے روزگار ہوگئے ہیں۔ ہفتے میں چار روز پیداواری عمل بند رہنے کے باعث فیصل آباد کی صنعتیں بھی زوال پذیر ہوتی جارہی ہیں۔ فیکٹری مالکان کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو وہ اپنی فیکٹریاں بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔گیس کی فراہمی معطل ہوجانے کے بعد صنعتوں میں پیداواری عمل رک گیا ہے جس کے باعث روزانہ اجرت پر کام کرنے والے ہزاروں مزدور ایک بار پھر چار روز کے لئے بے روزگار ہوگئے ہیں۔مزدوروں کے گھروں کے چولھے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور اہل خانہ پریشان ہیں۔