تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی: شہر کے متعدد تھانوں کو فیول کی فراہمی معطل

جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی میں ایسٹ زون سمیت شہر کے متعدد تھانوں کو فیول کی فراہمی معطل کر دی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق شہر کے تمام تھانوں کو فی موبائل یومیہ نو نو لیٹر فیول ملتا تھا ۔ تاہم متعدد تھانوں کو اتوار سے فیول کی فراہمی بند ہوگئی جس کے باعث امن و امان کی صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے دیئے گئے احکامات پر عملدرآمد ناممکن ہوگیا ہے۔ فیول کی فراہمی ایسے وقت میں بند ہوئی ہے شہر میں بدامنی اورٹارگٹ کلنگ اپنے عروج پر ہے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ سمیت دیگر حکومتی شخصیات کی جانب سے موثر پٹرولنگ کی ہدایت کی گئی ہے ۔ فیول کی بندش کے سلسلے میں کراچی پولیس چیف اور ڈی آئی جی ایسٹ سمیت جب دیگر حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے فون نہ اٹھانے میں ہی اپنی عافیت جانی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.