5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکا: ڈیٹرائٹ میں کاروں کے دلدادہ افراد کیلئے انٹرنیشنل آٹو شو
جنگ نیوز -
ڈیٹرائٹ ... امریکی شہر ڈیٹرائٹ میں کاروں کے دلدادہ افراد کے لیے انٹرنیشنل آٹو شو کا افتتاح ہوگیا۔شمالی شہر ڈیٹرائٹ میں انٹرنیشنل آٹو شو ہفتے کو شروع ہوا جس میں کاروں کے جدید ترین ماڈل رکھے گئے ہیں،انواع و اقسام کی کاروں میں جدید ترین آٹو ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے ۔کارساز اداروں نے توقع ظاہر کی ہے کہ نئے سال کے دوران بحران سے نکل جائے گی۔گزشتہ سولہ ماہ کے دوران دسمبر 2010 میں امریکا میں کاروں کی فروخت سب سے زیادہ رہی۔