تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ویلنگٹن ٹیسٹ :پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

جنگ نیوز -
ویلنگٹن ٹیسٹ :پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

ویلنگٹن…ویلنگٹن میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ Basin Reserve میں کھیلے جانے والے میچ کے تیسرے دن پاکستان نے 134 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے اپنی اننگز کا آغاز کیا۔ گزشتہ روز نصف سنچری بنانے والے پاکستانی بیٹسمین اظہر علی آج جلد ہی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ کرس مارٹن نے انہیں آؤٹ کیا۔ اظہر کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان مصباح الحق اور یونس خان نے اننگز کو آگے بڑھایا اور جم کر کھیلنا شروع کیا۔ کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 3 وکٹ پر 209 رنز بنا لئے تھے۔، وقفے کے بعد بھی دونوں کھلاڑی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے رہے اور اپنی نصف سنچریاں بنانے میں کامیاب ہوئے ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.