تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لبنان : اہم سیاسی جماعتوں کا وزیراعظم سعد الحریری کی حمایت کا اعلان

جنگ نیوز -
لبنان : اہم سیاسی جماعتوں کا وزیراعظم سعد الحریری کی حمایت کا اعلان

بیروت…لبنان کی اہم سیاسی جماعتوں نے حکومت کی تشکیل کے لیے وزیراعظم سعد الحریری کی حمایت کا اعلان کردیا ہے تاہم عیسائی اپوزیشن اورحزب اللہ نے سعد حریری کی نامزدگی کو مسترد کردیا ہے۔اتوار کو فیو چر موومنٹ نامی پارلیمانی بلاک کا اجلاس وزیراعظم سعد الحریری کی زیر صدارت ہوا ،ارکان پارلیمنٹ نے حکومت کی تشکیل اور صدر سے مشاورت کے موقع پر حریری کی حمایت کا اعلان کیا۔ دوسری طرف عیسائی اپوزیشن رہنما مائیکل عون نے کہا کہ سعد الحریری کی حمایت کرنے والے جھوٹ اور کرپشن کے حامی سمجھے جائیں گے۔ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا کہ وہ سابق وزیراعظم رفیق الحریری کے قتل کے الزام کا دفاع کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ حزب اللہ کو قتل میں ملوث کرنے کی سازش ناکام بنا دیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.