5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ٹوبہ ٹیک سنگھ : کمالیہ شوگر ملز کی کیش گاڑی پر فائرنگ ، ڈرائیور ہلاک
جنگ نیوز -
ٹوبہ ٹیک سنگھ : کمالیہ شوگر ملز کی کیش گاڑی پر فائرنگ ، ڈرائیور ہلاک
ٹوبہ ٹیک سنگھ…ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کمالیہ شوگر ملز کی کیش گاڑی پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈرائیور ہلاک جبکہ سیکورٹی کے دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ ملز کے ملازمین غلام عباس، سعید اور ارشد 35 لاکھ روپے کی رقم لے کر گنے کی ادائیگی کے لئے مختلف کنڈوں پر جارہے تھے کہ کما لیہ پیر محل روڈ پر ان کی کار کو موٹر سائیکل سواروں نے زبردستی روکنے کی کوشش کی جس پر ڈرائیور ارشد نے کار بھگادی۔ موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ارشد ہلاک اور اس کے دوساتھی شدید زخمی ہوگئے۔ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم رقم محفوظ رہی۔