5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور و گردو نواح میں آج موسم صاف خشک اور سرد رہیگا
جنگ نیوز -
لاہور و گردو نواح میں آج موسم صاف خشک اور سرد رہیگا
لاہور…لاہور اور گردو نواح میں آج دوسرے روز بھی موسم صاف خشک اور سرد رہے گا تاہم ہلکے بادل چھائے رہیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور ،فیصل آباد،جہلم اور ساہیوال میں آج ہلکے بادل چھائے رہیں گے حد نگاہ بھی چار سے پانچ کلومیٹر تک صاف ہے لاہور میں کل صبح سے دوپہر تک اچھی دھوپ نکلی تھی جس سے لوگ چھٹی کے دن لطف اندوز ہوت رہے تاہم شام کو ہلکے بادل چھا گئے تھے رات بھی مطلع صاف رہا کل کم سے کم درجہ حرات تین ڈگری سنٹی گریڈ رہا آج بھی دو اور چار ڈگری سنٹی گریڈ کے درمیان رہا۔موسم صاف ہونے کی وجہ سے لاہور موٹر وے اور جی ٹی روڈ اور نیشنل ہائی وے پر بھی ٹریفک جاری ہے۔