5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ہنگو:ٹرک کے خفیہ خانوں سے اسلحہ اور گولا بارود برآمد،2ملزمان گرفتار
جنگ نیوز -
ہنگو…ہنگو میں سیکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران ایک ٹرک کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرکے دوملزمان کو گرفتارکرلیا۔۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق فورسز نے ہنگو کی تحصیل ٹل کی چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران اینٹوں سے بھرے ٹرک کے خفیہ خانوں سے 190 کلاشنکوف، ایک اسنیپر گن ، ڈھائی سو کلو گرام بارودی مواد اور ہزاروں کارتوس برآمد کرکے ٹرک میں سوار دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بارود سے بھرا یہ ٹرک پشاور سے کرم ایجنسی لے جایا جاہا تھا ۔ تاہم ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔