تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کوہاٹ:ہنگو روڈ پر مسافر میں دھماکا ،متعدد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ

جنگ نیوز -
کوہاٹ…کوہاٹ میں ہنگو روڈ پر مسافر کوچ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک وزخمی ہونے کا خدشہ ہے ۔ذرائع کے مطابق کوہاٹ کے علاقے جوزارہ میں ہنگو روڈ پر مسافرکوچ میں زور دار دھما کا ہوا۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں۔جبکہ پولیس اور امدادی رضاکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.