تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور:مال روڈ انڈرپاس کے قریب ٹریفک حادثہ،3افراد زخمی

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں مال روڈ انڈر پاس کے قریب وفاقی وزیر کے بچوں کی حفاظت پر مامور نجی گاڑی تیز رفتاری کے باعث کھمبے سے ٹکرا کر تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔وفاقی وزیر نجکاری سینیٹر وقار احمد خان کے بچوں کو ایچی سن کالج لے جانے والی گاڑی کے عقب میں چلنے والی حفاظتی گاڑی کھمبے سے ٹکرا گئی جس سے گاڑی کا ڈرائیور، ایلیٹ فورس کا نوجوان اور پرائیویٹ گارڈ زخمی ہوگئے جنہیں سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.