5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کوہاٹ:ہنگو روڈ پر مسافر کوچ میں دھماکا ،10افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
کوہاٹ…کوہاٹ میں ہنگو روڈ پر مسافر کوچ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق10افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کوہاٹ کے علاقے جوزارہ میں ہنگو روڈ پر مسافرکوچ میں زور دار دھما کا ہوا۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکا کوچ کے اندر ہی ہوا جس کے نتیجے 10افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے10افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ دھماکے کے بعد امدادی رضاکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔