5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بھارت:رانچی شہر میں فصل کٹائی کے موقع پر مرغوں کی لڑائی
جنگ نیوز -
نئی دہلی…بھارتی شہر رانچی میں فصل کٹائی کے موقع پر مرغوں کی لڑائی کے مقابلے ہوئے۔ریاست جھاڑکھنڈ کے شہر رانچی میں مرغ لڑائی کے مقابلوں میں شہر کے معروف مرغ لڑانے والوں نے شرکت کی۔ریاست کے روایتی مقبول کھیل کو دیکھنے کے لیے مقامی افراد مجمع کی صورت میں جمع تھے۔کڑک دار مرغوں نے پھدک پھدک کر حریف مرغے کو زخمی کرنے کی بھر پور کوشش کی۔مرغ لڑائی کا میدان اس لڑائی کے دوران پروں سے بھر گیا۔