تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ایشین فٹبال کپ میں قطر نے کویت کو3-0سے ہرا دیا

جنگ نیوز -
دوحہ…قطر میں جاری ایشین کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں میزبان قطر نے کویت کو 3-0 سے ہرا دیا۔ ازبکستان اور چین کے درمیان کھیلے جانے والا میچ دو دو گولز سے برابر رہا۔ دوحہ ، قطر میں جاری ایشین کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم قطر نے میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کویت کی ٹیم کو چاروں شانے چت کردیا۔ میچ کا پہل گول 11ویں منٹ میں قطر کے کپتان بلال محمد نے ا سکور کیا۔ 16ویں منٹ میں محمد ال سعید نے میزبان ٹیم کی برتری دو صفر کردی۔ میچ کا تیسرا او ر آخری گول دوسرے ہاف میں Al Khaldi نے ایک شاندارکرلنگ فری کک پر کیا۔ ایشین کپ کے سلسلے میں چین اور ازبکستان کے درمیان میچ دو دو گولز سے برابر رہا۔ ڈرا کے بائث ازبکستان گروہ اے میں سات پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست رہا اور کواٹر فائنل کے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.