تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کوہاٹ ہنگو روڈ پر کوچ میں دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد18ہوگئی

جنگ نیوز -
کوہاٹ…کوہاٹ میں ہنگو روڈ پر مسافر کوچ میں دھماکا ہوا ہے ۔ ڈی آئی جی کوہاٹ مسعود آفریدی کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں18افراد جاں بحق ہو گئے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مسعود آفریدی نے کہا کوہاٹ کے علاقے جوزارہ میں ہنگو روڈ پر ہونے والے دھماکے میں دہشت گردی کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا تاہم علاقے میں بارود کی کوئی بو موجود نہیں جس کی وجہ سے یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ دھماکا خود کش حملہ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ بس کے بالکل پیچھے دوسری مسافر بس بھی آرہی تھی جس کے ڈرائیور سے انکی خود بات ہوئی۔ مسعود آفریدی کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ دھماکا مسافر کوچ میں گیس سلینڈر پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں وہاں موجود18مسافر جاں بحق ہوگئے ۔ دھماکے کے بعد امدادی رضاکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.