5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
گولڈن گلوب ایوارڈز، ’دی سوشل نیٹ ورک‘بہترین فلم قرار
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…ہالی ووڈ میں گولڈن گلوب ایوارڈزنے اپنی تمام تر رعنائیوں سمیت فلمی ستاروں کا میلہ سجادیا۔ ہالی ووڈ میں گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب میں فلمی اداکاروں اور دیگر مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ دی کنگز اسپیچ میں بہترین کارکردگی پر بہترین اداکار کا ایوارڈ کولن فرتھ کو ملا جبکہ فلم بلیک سوان میں خوبصورت اداکاری پر نٹالیا پورٹ مین کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔دی سوشل نیٹ فلم نے گولڈن گلوب ایوارڈ میں بہترین فلم کا ایوارڈحاصل کیا۔دی کڈز آر آل رائٹ کو بہترین مزاحیہ فلم کا ایوارڈ ملا۔فلم برنیز ورژن میں بہترین مزاحیہ اداکار کا ایوار ڈ پاول گیا میٹی نے حاصل کیا جبکہ دی کڈز آر آل رائٹ میں بہترین مزاحیہ اداکاری پر اینٹے بینگ کو بہترین مزاحیہ اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔فلم دی فائٹر میں کارکردگی کے جوہر دکھانے پر کرسٹین بیلے کو بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ ملا جبکہ بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ اس ہی فلم کی اداکارہ میلیسا لیو نے حاصل کیا۔بہترین اینی میٹیڈ فلم کا ایوارڈٹوئے اسٹوری تھری نے حاصل کیا۔گولڈن گلوب ایوارڈ ہالی ووڈ فارن پریس ایسوسی ایشن کی جانب سے دیا جاتا ہے اور اسے انتہائی اہم قرار دیا جاتا ہے۔