5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شمالی بلوچستان بدستور سخت سردی کی لپیٹ میں
جنگ نیوز -
کوئٹہ…بلوچستان کے شمالی علاقے بدستور شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں صوبے میں سب سے زیادہ سردی قلات میں پڑی جہاں پرکم سے کم درجہ حرارت منفی7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔ کوئٹہ میں موسم آبرآلود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں6 ، دالبندین منفی 1نوکنڈی5.5 ژوب منفی 2.،بارکھان2.5،سبی2لسبیلہ1.5، خضدار6،پنجگور4 جیوانی15 اورتربت میں 5 7ڈگری سینٹی گریڈرہا۔کوئٹہ میں صبح سے موسم آبرآلود ہے اور ہلکی پھلکی بوندباندی ہورہی ہے آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران کوئٹہ ڈویژن میں موسم سرد اورابرآلود رہنے اورپہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ مکران، قلات،،نصیرآباد،ژوب اور سبی ڈویژن میں موسم سخت سرد اور ابرآلودرہنے کا امکان ہے۔سردی کی شدت میں اضافے سے لوگوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔