5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شمالی بلوچستان میں موسلا دھار بارش سے خشک سالی کا خاتمہ
جنگ نیوز -
کوئٹہ … شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طویل خشک سالی کے بعد موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے بعد ایک بار پھر شدید سرد ہواوں کے لپیٹ میں اور طویل خشک سالی کا خاتمہ ہو گیا۔ ایک سال کے طویل خشک سالی کے بعد شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے چمن قلعہ عبداللہ پشین خانوزئی سرانان مئے زئ اڈہ مسلم باغ زیارت اور دیگرعلاقوں میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش جبکہ کوہ خواجہ عمران کوژک ٹاپ توبہ اچکزئی توبہ کاکڑی کان مہترزئی اور زیارت کے پہاڑوں پر برف باری کے باعث نہ صرف طویل خشک موسم کا خاتمہ ہوا ہے بلکہ شمالی بلوچستان ایک بار پھر شدید سرد ہواووں کی لپیٹ میں آگیا ہے۔