تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

آڑو خون کی کمی،ٹی بی اور کینسر جیسے امراض سے بچاتا ہے، طبی ماہرین

جنگ نیوز -
لندن …آڑو ایک ذائقے دار پھل تو ہے ہی لیکن اس کے ساتھ ہی ساتھ اس میں بہت سے امراض کی دوا بھی موجود ہے۔حالیہ تحقیق کے مطابق آڑو کھانے سے خون کی کمی،تپ دق، دمہ اورسانس کی نالی میں ورم جیسے امراض سے نجات ممکن ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آڑو میں وٹامن اے کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو جلدسے داغ دھبوں اور کیل مہاسوں کے نشانات صاف کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے ۔اس کے علاوہ آڑو میں لائیسوپین کی موجودگی دل کے امراض اور کینسر سے بچاتی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.