تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

تیونس میں ہنگاموں کے ذمہ دار وکی لیکس کے انکشافات ہیں، قذافی

جنگ نیوز -
کراچی…تقریبا بیالیس برس سے لیبیا پر حکمرانی کرنے والے رہ نما معمر قذافی نے پڑوسی ملک تیونس میں ہنگاموں کا ذمے دار وکی لیکس کے انکشافات کو قرار دیا ہے۔ برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق قذافی جو تیونس کے مفرو ر صدر زیان العابدین کے قریبی ساتھی ہیں نے کل رات تیونس کی صورت حال پر خطاب کیا۔صدرقذافی نے کہا کہ زین العابدین کی حکومت ختم ہونے سے انہیں بہت تکلیف پہنچی ہے ۔انہوں نے دعویٰ کیاکہ احتجاج کرنے والے وکی لیس کی جانب سے زین العابدین ،ان کے گھروالوں اور حکومت کی جانب سے کرپشن کی کہانیاں جاری رکنے سے گمراہ ہو ئے۔قذافی نے الزام لگایا کہ امریکی سفیروں نے یہ مراسلے تیونس میں افرا تفری پھیلانے کے لیے لکھے ۔گارڈین کے مطابق تیونس کی صورت حال سے عرب ملکوں کے وہ رہ نما پریشان ہیں جو کئی دہائیوں سے حکومت کر رہے ہیں۔اخبار نے مشرق وسطیٰ کے لیے اپنے ایک نمائندے کی رپورٹ کا حوالہ دیا ہے کہ قذافی نے یہ تقریر ایسے وقت کی جب لیبیا کے شہر بیضا میں ہنگامے پھوٹ پڑے ۔شہریوں نے سرکاری عمارتوں پر حملے بھی کیے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.