تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بالائی علاقوں میں شدید سرد ی، اسلام آباد میں درجہ حرارت منفی ایک ہوگیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک کے بالائی علاقے اور شمالی بلوچستان کے زیادہ تر مقامات شدید سرد ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرا ہوا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک ملک کے بیشتر مقامات پر موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے ، آئندہ24 گھنٹوں میں کشمیر، گلگت بلتستان اور مالاکنڈ ڈویژن میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری بھی متوقع ہے ۔ملک کے زیادہ تر پہاڑی علاقے آئندہ چند روز تک شدید سرد ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ پنجاب کے بعض مشرقی اور وسطی علاقوں میں صبح کے وقت دھند رہنے کا امکان ہے ۔ آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت استور میں منفی13 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ، کالام میں منفی10 ، اسکردو منفی9 ، قلات منفی8 ، گوپس اور ہنزہ میں منفی7 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ آج صبح اسلام آباد میں میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری، کراچی7 ، لاہور3، پشاور1، کوئٹہ منفی3 اور مظفرآباد4 سنٹی گریڈ رکارڈ ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.