5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ناموس رسالتﷺ قانون کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا،پرویز مشرف
جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک…پاکستان کے سابق فوجی آمر جنرل(ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میں تحفظ ناموس رسالتﷺ قانون کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن جس شخص نے گورنر پنجاب کو قتل کیا اسے سزا ضرور ملنی چاہیے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرف2013کے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے وطن واپسی کا منصوبہ بنا رہا ہے ۔مشرف کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کے لیے تحفظ ناموس رسالت کا ایشو بہت نازک ہے اس لیے اس قانون کا خاتمہ ممکن نہیں اور یہ کبھی ختم نہیں ہو سکتا۔ اس کو ختم کرنے کی بجائے ایسے طریقے تلاش کیے جائیں کہ اس قانون کا غلط استعمال روکا جا سکے۔ انہوں نے گورنر پنجاب کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قاتل کو سخت سزا ملنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس کی جماعت کے ساتھ کوئی بھی آکر مل سکتا ہے۔ ایم کیو ایم کے بارے انہوں نے کہا کہ وہ ایک اچھی جماعت ہے۔