تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سوڈان ریفرنڈم: 95فی صدووٹ علیحدہ ملک کے حق میں

جنگ نیوز -
لندن/نیو یارک/بیجنگ…فارن ڈیسک… جنوبی سوڈان کے صدر نے قتل عام پر معافی کا مطالبہ کر دیا۔ریفرنڈم کے ابتدائی نتائج میں95فی صد ووٹ علیحدہ ملک کی حمایت میں آئے۔فروری میں مکمل نتائج آئیں گے۔ جولائی سے قبل دنیا کے نقشے پر ایک نیا ملک بن جائے گا۔ یورپی یونین نے ریفرنڈم کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کر دیا۔ بی بی سی کے مطابق جنوبی سوڈان کے صدر سالوا کییر نے اپنی قوم پر زور دیا ہے کہ وہ دو دہائیوں سے جاری خانہ جنگی کے دوران قتل عام پر ملک کے شمالی حصے کے لوگوں کو معاف کر دیا جائے جہاں مسلمان اکثریت میں ہیں۔جنوبی سوڈان کو ایک علیحدہ ریاست کے لیے ایک ہفتہ تک جاری رہنے والے ریفرنڈم کے آخر پر پہلی بار صدر نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قتل عام میں ملوث لوگوں کو معاف کردیا جائے۔ ریفرنڈم میں ٹرن آوٴٹ بہت زیادہ رہا۔ تاہم اس ریفرنڈم کے نتائج فروری میں آئیں گے۔ امریکی اخبار ’نیو یارک ٹائمز‘ کے مطابق ریفرنڈم کے ابتدائی نتائج میں 95فی صد لوگوں نے سوڈان سے الگ ہونے کے لیے ووٹ دیا۔ ریفرنڈم سے لگ رہا ہے کہ جنوبی حصہ اپنا نیا ملک بنانے جا رہا ہے۔ یورپ میں رہنے والے 97فی صد جنوبی سوڈانی باشندوں نے علیحدگی میں ووٹ دیا۔امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق کئی دہائیوں سے جاری تشدد کے خاتمے میں چند ماہ باقی ہیں اور ان لوگوں کا اپنا الگ ملک ہو گا۔ان ریفرندم کے بعد یہ بات یقینی ہے کہ جنوبی سوڈان شمالی سوڈان سے علیحدہ ہو جائے گا۔اگر اکثریت نے ریفرنڈم کی حمایت کردی تو دنیا کے نقشے پر جولائی سے قبل بننے والا یہ پہلا ملک ہو گا۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین نے کامیاب ریفرنڈم کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.