تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ویلنگٹن ٹیسٹ:تیسرے روز کے اختتام پر پاکستان کو 11رنز کی برتری

جنگ نیوز -
ویلنگٹن…ویلنگٹن میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان کی ٹیم376 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ کپتان مصباح الحق99رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ ویلنگٹن میں جاری میچ کے تیسرے دن پاکستان نے134 رنز دو کھلاڑی آوٹ سے اپنی اننگز آگے بڑھائی۔ اظہر علی67 رنز بناکر پہلے کھلاڑی آوٹ ہوئے۔ انکے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان مصباح الحق اور یونس خان نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور نصف سنچریاں بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ دونوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں142 رنز جوڑے۔ یونس خان73 رنز بناکر امپائر کے ایک غلط فیصلے کا شکار ہوئے۔ ایک اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری تھا تو دوسری جانب کپتان مصباح الحق شاندار بیٹنگ کرتے رہے، بدقسمتی سے وہ1 رن کی کمی سے سنچری نہ بناسکے، مصباح الحق کو کرس مارٹن نے99 کے اسکور پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔ پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں376 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ ڈینیل ویٹوری اور کرس مارٹن نے4،4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جب تیسرے دن کھیل ختم ہوا تو نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے9 رنز اسکور کے تھے، پاکستان کو میچ میں اب بھی11 رنز کی برتری حاصل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.