تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مفرورتیونسی صدر نے دہشتگردی کیخلاف سخت اقدامات کیے، امریکی مراسلہ

جنگ نیوز -
تیونسیا…افریقی ملک تیونس کے مفرور صدر زین العابدین کرپشن کی وجہ سے بدنام ضرور ہوئے لیکن دہشت گردی کی روک تھام اور خواتین کے حقوق کی اچھی صورتحال ان کے اچھے کام میں شمار کیے جاتے ہیں ۔یہ تفصیلات امریکی مراسلوں سے پتہ چلتی ہیں جو وقتا ًفوقتاً تیونس سے واشنگٹن بھیجے جاتے رہے۔ایسا ہی ایک مراسلہ اس وقت کی امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس کے دورہ تیونس سے پہلے لکھا گیا۔اگست دو ہزار آٹھ میں لکھے گئے اس مراسلے میں بتایا گیا کہ تیونس ایک طرف خاتون اول کے گھر والوں کی جانب سے کرپشن سے پریشان ہے تو دوسری طرف صدر زین العابدین نے پڑوسی ملکوں کے مقابلے میں دہشت گردی کیخلاف سخت اقدامات کیے اور اپنے ملک کو عدم استحکام سے باہر نکالا۔ مراسلے میں لکھا گیا کہ تیونس نے خواتین کے حقو ق کی بہتری کیلئے جو کام کیے اس نے اس خطے کو علاقے کیلئے رول ماڈل بنادیا ۔زین العابدین کے دور کی اچھائیاں اپنی جگہ لیکن کرپشن کی برائی ایسی ہے جو مٹائے نہیں مٹتی اور اکثر مراسلوں کا حصہ رہی۔جولائی دو ہزار نو کو بھیجے گئے ایسے ہی ایک مراسلے میں امریکی سفیر کی صدر زین العابدین کے داماد کی دعوت میں شرکت کی تفصیلات بتائی گئیں۔اس میں بتایا گیا مہمانوں کی آؤ بھگت کے لیے بے تحاشا اسٹاف رکھا گیا۔جگہ کو خوبصورت بنانے کیلئے نوادارت اور رومن اسٹائل کے ستون رکھے گئے ۔یہاں تک کہ شیر کا سر بھی رکھا گیا جس میں سے پانی فوارے کی شکل میں تالاب میں گرتا تھا۔ اس دعوت میں درجن بھر ڈشیں رکھی گئیں جس کیلئے آئس کریم فرانس سے لایا گیا ۔مراسلے میں بتایا گیا کہ زین العابدین کے دامادنے اس وقت سے ایک شیر پال رکھا ہے جب وہ چند مہینوں کا تھا۔اس میں بتایا گیا کہ یہ شیر روزانہ چار مرغیاں کھاتاہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.