5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ملتان ریجن میں سی این جی اسٹیشنز کو دو روز کے لئے بند
جنگ نیوز -
گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت آج ملتان ریجن میں سی این جی اسٹیشنز کو دو روز کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ گیس لوڈمینجمنٹ کے تحت آج صبح6 بجے سے ہی ملتان ریجن وہاڑی ، خانیوال ، لیہ ، مظفر گڑھ ، ڈیرہ غازی خان اور چیچہ وطنی میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو دو روز کیلئے بند کر دیا گیا ہے جو سوموار اور منگل کو بند رہنے کے بعد بد ھ کی صبح6بجے صارفین کیلئے کھول دئیے جائیں گے ۔ سی این جی کی دو روزہ بندش سے ٹرانسپورٹ مالکان نے بھی دو روز کیلئے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ سی این جی کے صارفین کو بھی سی این جی کی بندش سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔