تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکا اپنے مفاد کیلئے تاجک صدر کو ناراض نہیں کرنا چاہتا، وکی لیکس

جنگ نیوز -
دوشنبے …امریکا اپنے فائدے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار رہتاہے ،یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں لیکن یہ بات عملی طور پر بھی سامنے آئی ہے ۔اس کا انکشاف امریکی مراسلے سے ہوا ہے جو تاشقند سے واشنگٹن بھیجا گیا تھا ۔اٹھارہ مارچ دو ہزار نو کو بھیجے گئے مراسلے سے پتہ چلتاہے کہ امریکا تاجکستان کو کرپشن کے معاملے میں برا سمجھتاہے ،لیکن جب بات افغانستان میں اپنے فائدے کی ہوتو اسے تاجکستان میں کوئی برائی نظر نہیں آتی۔تاشقند سے بھیجے گئے مراسلے میں امریکی سفیر نے تاجکستان میں صدر کی بیٹی کی کرپشن اور عیاش عادتوں سے متعلق بہت کچھ لکھا ۔ لیکن اس سے یہ بھی پتہ چلا کہ امریکا افغانستان میں اپنے فوجیوں کے لیے اسلحے کی سپلائی لائن تاجکستان کے راستے برقرار رکھنے کے لیے صدر اسلام کریموف کو خوش رکھتاہے ۔ ایک مراسلے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے جب انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی اور بہتری کیلئے کام پر تاجکستان کی خاتون کو ایوارڈ دیا تو صدر اسلام کریموف بہت ناراض ہوئے اور انہوں نے یہاں تک دھمکی دے ڈالی کہ وہ اپنی سرزمین سے افغانستان کو امریکی اسلحے کی لائن کاٹ دیں گے ۔اس پر امریکی سفیر نے واشنگٹن بھیجے گئے مراسلے میں لکھا کہ صدر اسلام کریموف کو ناراض نہ کیاجائے کیونکہ اس سے امریکا کو ہی نقصان پہنچ سکتاہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.