تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سلمان خان فرح خان کی اگلی فلم میں ہر قیمت پر کام کرینگے

جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی ووڈ میں پہلے ہدایتکارہ فرح خان اور شاہ رُخ خان کی دوستی کی مثالیں دی جاتی تھیں تاہم آجکل سلمان اور فرح کی دوستی کے چرچے عام ہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فلم"تیس مار خان"کی ناکامی سے دلبرداشتہ ہدایتکارہ فرح خان کو سلمان خان کی شکل میں ایک دوست میسر آگیا ہے جن کا کہنا ہے کہ اگر کوئی بھی ہیرو فرح خان کی اگلی فلم میں کام کرنے پر راضی نہیں ہوا تو بھی وہ انکی فلم میں کام کریں گے۔اپنے دوستوں کے لیے کچھ بھی کر گزرنے کے لیے تیار سلمان خان نے فرح خان کو اگلی فلم کا اسکرپٹ تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے جس میں وہ انکی ہدایتکاری میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔سلمان نے فرح خان کو یہ تک کہہ دیا ہے کہ اگر وہ چاہیں توسلمان انہیں اپنی پسند کا اسکرپٹ بھی مہیا کرنے کو تیار ہیں جس کی ہدایتکاری فرح خان دے سکیں گی۔تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ شاہ رُخ سے دوستی توڑ کر اپنی پہلی فلم ناکام بنانے والی فرح خان اس دوستی کو کس طرح اپناتے ہوئے آگے کامیابی سمیٹتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.