5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی کے مختلف علاقوں میں کشیدگی برقرار،کاروبار دکانیں بند
جنگ نیوز -
کراچی …وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کی جانب سے کراچی میں ٹارگٹ کلرزکی گرفتاری کیلئے جزوی کرفیولگانے کے اعلان کے باوجود شہرکے مختلف علاقوں میں کشیدگی برقرارہے۔کراچی میں گزشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں متحدہ قومی موومنٹ کے دو کارکنان کی ہلاکت کے بعد رنچھوڑلائن ،جوبلی، اوربرنس روڈکے اطراف کے علاقے بند ہیں ۔وفاقی وزیرداخلہ کے اعلان کے باوجود ابتک کسی بھی علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کیلئے پیش رفت نظرنہیں آئی۔شہرمیں رات بارہ بجے ڈبل سواری پر پابندی کے بعد صبح شہریوں کو شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑا ۔