تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاکستان میں نومولود بچوں کے قتل میں نمایاں اضافہ ہوگیا، رپورٹ

جنگ نیوز -
کراچی…فارن ڈیسک… پاکستان میں نومولود بچوں کے قتل میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔ امریکی اخبار نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ برس پاکستان میں ایک ہزار ایسے بچوں کو قتل کر کے پھینک دیا گیا جب ان کو دنیا میں آئے چند گھنٹے ہوئے تھے۔ ان قتل کیے جانے والے بچوں میں زیادہ تر لڑکیاں تھیں۔ایدھی ذرائع کے مطابق یہ اعدادوشمار پاکستان کے بڑے شہروں سے حاصل کیے گیے۔صرف دسمبر میں140نومولود بچے گندگی کے ڈھیروں پر مردہ پائے گئے۔قتل کیے جانے والے ان بچوں کی تعداد2010میں1210, جب کہ2009میں999اور2008میں890تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.