5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکا: اوریگن اور واشنگٹن میں بارشوں سے سیلاب، کئی مکان بہہ گئے
جنگ نیوز -
واشنگٹن …امریکا کے کچھ علاقوں، آسٹریلیااور برازیل میں سیلاب نے ہزاروں افراد کو نکل مکانی کرنے پر مجبور کردیا ہے۔امریکا میں اوریگن اور واشنگٹن کے مقام میں درجہ حرارت میں تبدیلی کے بعد بارشوں نے سیلابی صورتحال پیدا کر دی۔کئی علاقوں میں مسلسل بارشوں کے باعث سیلابی ریلے کئی مکانات کو بہاکرلے گیا جبکہ متعدد مرکزی شاہراہیں بہہ جانے کے بعد ذرائع آمدورفت معطل ہوکر رہ گئے ہیں۔ادھر آسٹریلیا کے مشرقی علاقوں سے سیلاب نے جنوب کو رخ کرلیا ہے۔علاقائی مئیر کے مطابق ریاست وکٹوریہ کو کئی عشروں کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے۔ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردینے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔برازیل میں ریو دی جنیروشہر کے نزدیک بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے تباہ ہونیوالے گاؤں میں امدادی سرگرمیاں تیز کردی گئی ہیں۔اس علاقے میں ہونیوالی اموات کی تعداد 600 سے تجاوز کرگئی ہے۔