تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

چندروز میں ریل کرایوں میں اضافہ، بعض ٹرینیں بند کردینگے، جی ایم ریلوے

جنگ نیوز -
لاہور…محکمہ ریلوے نے وزارت خزانہ کی مشاورت سے آئندہ چند روز میں کرائے بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے، بعض ٹرینیں بھی بند کر دی جائیں گی۔یہ بات جی ایم ریلوے محمد اشفاق خٹک نے لاہور میں جیو نیوز کو بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ لمبے روٹ کی ٹرینیں چلتی رہیں گی، جبکہ چھوٹے روٹس کی خسارے والی ٹرینیں ضرور بند کی جائیں گی۔ جی ایم ریلوے کا کہنا تھا کہ مال گاڑیوں کی تعداد بڑھا کر ہی خسارہ کم کیا جا سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.