تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مارلن منرو کے نام اور امیج کے برانڈ حقوق فروخت

جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سی ایم ڈی…بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ مارلن منرو کی موت 48سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے تاہم ان کی کرشماتی شخصیت اور خوبصورتی کا سحر آج بھی لوگوں پر برقرار ہے۔حال ہی مین ایک کینیڈین ڈیل میکر Jamie Salterنے اپنی فرم کے لیے مارلن منرو کے نام اور امیج کے برانڈ حقوق بھاری قیمت ادا کرکے خرید لیے گئے ہیں۔ممکنہ طور پر20سے30ملین ڈالر میں انجام پائے جانے والے اس معاہدے کے تحت جیمی کی فرم ہینڈ بیگز،کاسمیٹکس،سن گلاسز،فُٹ وےئر اور جیولری سمیت کئی گھریلو استعمال کی اشیاء مارلن منرو کے نام اور تصاویر کی برانڈنگ کیساتھ متعارف کروائے گی۔اس کے علاوہ یہ فرم مارلن منرو کے نام سے رئیلٹی شو شروع کرنے کے لیے مختلف پارٹنرز کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.