5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
آرمی چیف بدھ کو سری لنکا کے دورے پر روانہ ہونگے
جنگ نیوز -
کولمبو…فارن ڈیسک…پاکستان آرمی چیف بدھ کو سری لنکا کے تین روزہ دورے پر روانہ ہو ں گے۔ ایشین ٹریبون کے مطابق پاکستان چیف آف آرمی جنرل اشفاق کیانی 19جنوری بدھ کو تین روزہ سرکاری دورے پرسری لنکا پہنچیں گے۔ اس دورے کا مقصد بحر ہند کی ابھرتی ہوئی معیشت کے ساتھ دفاعی تعلقات قائم کرنا ہے۔ان کا دورہ بھارتی ائیر فورس کے کمانڈر ائیر چیف مارشل پرادیپ وسنت نیک کے کولمبو کے چار روزہ دورے کے بعد ہورہا ہے۔جنرل کیانی اپنے دورے میں صدر ماہیندہ راجاپاکسا،سیکریٹری دفاع گوٹابایا روجاپاکسا اورسری لنکا کیتینوں افواج کے کمانڈروں سے ملاقات کریں گے۔