تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

حکومتی قرضے 10745 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئے

جنگ نیوز -
کراچی …پاکستان کے حکومتی قرضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور یہ10745 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں، اسٹیٹ بینک کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ30 ستمبر کو ختم ہونیوالی سہ ماہی کو حکومت کے مقامی اور بیرونی ذرائع سے حاصل ہونیوالے قرضوں کا حجم10 ہزار7 سو45 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے، جولائی سے ستمبر کے دوران549 ارب روپے کا نیا قرض لیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کے تیزی سے بڑھتے ہوئے اخراجات کے مقابلے میں محصولات میں اضافہ نہیں ہورہا ہے جس کی وجہ سے حکومت کو زیادہ قرض لینا پڑ رہا ہے،

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.