تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ولی خان بابر قتل: خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرار داد مذمت منظور

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا اسمبلی نے کراچی میں جیو نیوز کے رپورٹر ولی خان بابر کے بہیمانہ قتل کیخلاف قرار داد مذمت متفقہ طور پر منظور کرلی۔مذمتی قرار داد حزب اختلاف کے رکن مفتی کفایت اللہ نے پیش کی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ولی خان بابر کے قتل کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے اور واقعے میں ملوث مجرموں کو بے نقاب کیا جائے ۔ قرار داد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا سد باب کیا جائے ۔ ایوان نے قرار داد کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔ اسپیکر کرامت اللہ نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس28 جنوری تک ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.