تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بدین : شہید فاضل راہو کی برسی کی تقریبات جاری

جنگ نیوز -
بدین …ضلع بدین کے شہر راہوکی میں معروف ہاری رہنما شہید فاضل راہو کی24ویں برسی کی تقریبات جاری ہیں۔اس سلسلے میں سندھ کے مختلف علاقوں سے ہاری تنظیموں کے کارکن راہوکی پہنچ رہے ہیں جہاں آج دوپہر جلسہ منعقد کیاجائیگا ۔جلسہ میں شرکت کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف بھی بدین پہنچ چکے ہیں جبکہ دیگر اہم شخصیات اور مقامی سیاستدان بھی شرکت کریں گے۔ سابق صدر ضیا الحق کے دورمیں فاضل راہونے بحالی جمہوریت کی تحریک اورآزادی صحافت کی تحریک میں اہم کرداراداکیاتھا انہیں17جنوری1987 میں شہید کردیاگیاتھا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.