5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی میں ٹماٹر اور بھنڈی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی
جنگ نیوز -
کراچی …رسد بہتر ہوجانے کے بعد کراچی میں ٹماٹر اور بھنڈی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔کراچی سبزی منڈی ڈیلرز کے مطابق ٹماٹر کی ہول سیل قیمت45 روپے سے کم ہوکر35روپے جبکہ ریٹیل میں50سے55روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ اسی طرح بھنڈی کی ہول سیل قیمت بھی90 روپے فی کلو سے کم ہوکر60 روپے فی کلو کی سطح پر آگئی ہیں۔ مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق قیمتوں میں کمی کی وجہ رسد کی صورتحال کا بہتر ہونا ہے۔