5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
وزیر اعلیٰ نے کوہاٹ دھماکے کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیا
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے ہنگو سے کوہاٹ آنے والی کوچ میں دھماکے اور اٹھارہ افراد کی ہلاکت کے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔پشاور سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی نے کوہاٹ دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ورثا سے تعزیت کی۔ وزیر اعلیٰ نے دھماکے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ۔انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ دھماکے کے زخمیوں کو علاج کی ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں۔