تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بھارت کے15رکنی ورلڈ کپ اسکواڈکا اعلان ،4ان فٹ کھلاڑی بھی شامل

جنگ نیوز -
نئی دہلی …اگلے ماہ ہونیوالے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، اسکواڈ میں سچن ٹنڈولکر سمیت4 ان فٹ کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔19 فروری سے بھارت، بنگلا دیش اور سری لنکا میں شروع ہونیوالے میگا ایونٹ کیلئے بھارتی ٹیم میں4 ان فٹ اور11 فٹ کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، دورہ جنوبی افریقا پر زخمی ہونیوالے سچن ٹنڈولکر، وریندر سہواگ، گوتم گمبھیر اور پراوین کمار بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں، جبکہ اشانت شرما، روہت شرما اور سری سانتھ سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے، اگر سچن ٹنڈولکر میگا ایونٹ سے قبل فٹ ہوگئے تو وہ جاوید میانداد کے بعد مسلسل چھ ورلڈ کپ کھیلنے والے دوسرے کھلاڑی بن جائیں گے۔ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی، مہندرا سنگھ دھونی کپتان، سچن ٹنڈولکر، وریندر سہواگ، گوتم گمبھیر، ورات کوہلی، یوراج سنگھ، سریش رائنا، یوسف پٹھان، پیوش چاؤلہ، ظہیر خان، اشیش نہرا، پراوین کمار، ہربھجن سنگھ، مناف پٹیل اور آر آشون ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.