تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

آسٹریلیامیں سیلاب سے کوئلے کی 90فیصد برآمدمتاثر

جنگ نیوز -
سڈنی …آسٹریلیا میں آنے والے حالیہ سیلاب سے نہ صرف ریاست کوئنز لینڈکو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا بلکہ کوئلے کی برآمدات بھی90 فیصد تک متاثر ہوئی ہیں۔ آسٹریلیا کے مرکزی بینک کے حکام کے مطابق صرف کوئنز لینڈ کو از سر نوتعمیر کرنے کیلئے تقریباً9اعشاریہ8ارب ڈالردرکارہونگے۔رواں سہماہی میں معاشی شرح نمو صفر اعشاریہ4 فیصد تک رہنے کی توقع ہے جبکہ رواں مالی سال3 فیصد شرح نمو برقرار رہے گی ۔ ملک میں سیلاب کے باعث کوئلے کی90 فیصد برآمدات متاثر ہوئی ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمت حالیہ 275 ڈالر فی ٹن ہے جو بڑھ کر400 سے500ڈالر تک پہنچ سکتی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.