تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کاٹن جنرزکا احتجاجاً آج سے پھٹی کی خریداری بند کرنے کا اعلان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ایف بی آر کی جانب سے پھٹی سمیت تمام زرعی اجناس کی خریداری پر3 اعشاریہ5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لگائے جانے کے بعد پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے احتجاجاً آج سے پھٹی کی خریداری بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق مڈل مین کے ذریعے پھٹی کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہونے کے بعد ملک بھر کی1000 سے زائدجننگ فیکٹریوں نے یہ فیصلہ واپس لیے جانے تک پھٹی کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ رواں سال جننگ فیکٹریوں کو پہلے سے ہی پھٹی کی کمی کا سامنا ہے۔ اور اس فیصلے کے بعد ٹیکسٹائل ملز کو اپنے آرڈرز پورے کرنے کیلئے مزید کاٹن یارن درآمد کرنا پڑے گا ۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ3.5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس جنرز سے وصول کیا جائے گا جس سے انھیں مشکلات کا سامنا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.