5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی:اسٹریٹ کرائم میں ملوث سات ملزمان گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں واردات کے دوران مزاحمت پرملزمان نے دوافراد کو گولیاں مارکرشدیدزخمی کردیا۔دوسری جانب پولیس نے مختلف علاقوں سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث7ملزمان کواسلحے سمیت گرفتارکرلیا۔کراچی کے علاقے جوبلی میں نبی بخش تھانے کی حدود میں موٹر سائیکل سوارملزمان نے نوجوان سے موبائل فون چھیننے کی کوشش میں مزاحمت پرفائرنگ سے فہیم نامی شخص شدید زخمی ہوگیا،جبکہ ملیرسعودآباد میں فائرنگ سے فاروق نامی شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقع اسٹریٹ کرائم کے دوران پیش آیا۔ادھرکراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے لیاری کے علاقے چاکیواڑہ سے چار ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کر لی۔محمودآبادمیں چنیسر گوٹھ سے قتل اور ڈکیتی میں مطلوب تین ملزمان کوگرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیاگیا۔