5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
انٹرنیشنل کمپنیوں کا ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری پر دلچسپی
جنگ نیوز -
کراچی … بین الاقوامی کمپنیوں نے پاکستان میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کے شعبے میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔نیشنل واٹر انجینئرنگ کے منتظم اعلیٰ جمال حسن کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کے تحت مختلف معیار کے ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تعمیر ہوسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں صنعتوں کی جانب سے زہریلے فضلے کے اخراج کے باعث آلودگی اور بیماریاں پھیلتی ہیں۔لہذا ان زہریلے مادوں کیلئے ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کیلئے سندھ میں سنہرے مواقعے موجود ہیں۔ جمال حسن کا کہنا تھا کہ سندھ میں اہم زرعی اراضی کی حفاظت کیلئے 100 سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ عالمی کمپنیاں اقوام متحدہ کے کیوٹو پروٹوکول ایکٹ کے تحت پاکستان میں اس شعبے میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو تیار ہیں۔