5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی: نارتھ کراچی اور کورنگی میں آتشزدگی کے واقعات
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں دکان اور کورنگی میں پان کے کیبن میں آگ لگ گئی ۔فائربریگیڈ حکام کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر5 سی میں ایک دکان میں آگ لگ گئی جس کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کرآگ پر قابو پایا، تاہم دکان میں رکھا سامان جل کرخاک ہوگیا ۔ادھرکورنگی5 نمبربس اسٹاپکے قریب پان کے کیبن میں آگ لگ گئی،فائرٹینڈر نے موقع پر پہنچ کر آگ پرقابو پالیا تاہم لکڑی کا کیبن مکمل طور پر جل گیا۔فائربریگیڈ حکام کے مطابق نارتھ کراچی میں دکان میں لگنے والی آگ شارت سرکٹ کانتیجہ تھی جبکہ کورنگی میں پان کے کیبن میں لگنے والی آگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔