5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کے ایس ای: او ٹی سی کاؤنٹر کاکل سے آغاز،ممبران کے تحفظات
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کئی سال کے بعد او ٹی سی کاؤنٹر کا18 جنوری سے آغازہورہا ہے مگر اسٹاک ممبران نے اس نظام پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔کراچی اسٹاک ایکسچینج میں اوٹی سی کاؤنٹر کے تحت نجی کمپنیوں کے کمرشل پیپر کی ٹریڈنگ کا18 جنوری سے آغازہورہا ہے جس میں اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ ایک ارب روپے مالیت کے کمرشل پیپر کا اندراج کرانیوالی پہلی کمپنی ہے۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج کے سینئر ممبر صدیق دلال نے جیونیوز کو بتایا کہ او ٹی سی مارکیٹ کا تجربہ اس سے قبل بھی ناکام رہا ہے اور اس دفعہ بھی یہ نظام کامیاب نہیں ہوسکے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ نجی کمپنیاں کیونکہ اس کاؤنٹر پرآنے میں دلچسپی نہیں لیتیں اس وجہ سے چند ماہ کے بعد انتظامیہ کو یہ کاؤنٹر بند کرنا پڑتا ہے۔