5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور: سیکرٹری قانون کی تقرری کیخلاف درخواست پرکارروائی ملتوی
جنگ نیوز -
لاہور… لاہورہائی کورٹ نے وفاقی سیکریٹری قانون مسعود چشتی کی تقرری کے خلاف درخواست پر کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔مسعود چشتی کی تقرری کے خلاف درخواست اقبال جعفری ایڈووکیٹ نے دائر کی۔ عدالت نے سیکرٹری قانون سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔ اقبال جعفری ایڈووکیٹ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ سیکرٹری قانون سے زیادہ اہل امیدوار ہیں، اس لئے اس سیٹ پر ان کا تقرر کیا جائے۔