تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

میرپورخاص: پولیس کا چارگھنٹے سرچ آپریشن ، کوئی گرفتارنہ ہوسکا

جنگ نیوز -
میرپورخاص…میرپورخاص کے مختلف علاقوں میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے آپریشن کیا تاہم کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ پولیس کی بھاری نفری نے میرپورخاص کے علاقوں والکرٹ روڈ، بلوچ محلہ اور لال چندآباد سمیت کئی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جو چار گھنٹے سے زائد جاری رہا تاہم نہ تو کوئی ملزم گرفتار کیا جاسکا اور نہ ہی کوئی ہتھیار برآمد ہوا۔ شہر میں لوٹ مار، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی ان علاقوں میں پناہ لینے اور اپنے اڈے قائم کرنے کی اطلاعات کافی عرصے سے موصول ہورہی تھیں۔ڈی پی او میرپورخاص ذوالفقار مہر کا کہنا ٰ ہے کہ پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کا مقصد ملزمان کی جانب سے قائم نوگو ایریاز کا خاتمہ تھا جس میں کامیابی ہوئی ہے۔ تاہم اس کاروائی کے دوران ڈیڑھ کلوگرام چرس، تئیس سو لیٹر کچی شراب اور افیون قبضے میں لے لی گئی ہے۔ ڈی پی او کے مطابق شہر کے بدنام علاقے والکرٹ روڈ سے متصل بلوچ محلے میں پولیس چوکی قائم کردی گئی ہے اور اب اس علاقے کے بارے میں نو گوایریا کا تاثر بھی ختم ہوگیاہیاور یہاں کے عوام نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.