5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کاغذ کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران تیس روپے فی کلو کا اضافہ
جنگ نیوز -
کراچی … ملک بھر میں کاغذ کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران تیس روپے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آل پاکستان پیپر مرچنت ایسوسی ایشن لاہور زون کے چیئرمین سمیع اللہ بٹ نے جیونیوز کو بتایا کہ نئے تعلیمی سال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مقامی کاغذ ملیں قیمتوں میں مسلسل اضافہ کررہی ہیں اور کاغذ کی مقامی قیمت ایک سو پندرہ روپے کلو تک پہنچ گئی ہے جو ایک ہفتے قبل80 سے85 روپے کلو میں فروخت ہو رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی کاغذ زیادہ تر کاپیوں میں استعمال ہوتا ہے اس وجہ کاغذ ملیں اپنی من مانی کرتے ہوئے کاغذ کی قیمتوں میں تعلیمی سیزن میں بلاجواز اضافہ کردیتی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کاغذ کی درآمدی ڈیوٹی میں کمی کرے تاکہ مقامی ملوں کی اجارہ داری کو ختم کیا جاسکے۔