تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جسٹس (ر)ڈوگر کو اندازہ نہ تھا کہ قوم ایمرجنسی کیخلاف اٹھ کھڑی ہوگی، وکیل

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پی سی او ججز کو توہین عدالت نوٹسز کے مقدمہ کی سماعت کے دوران ، سابق جج عبدالحمیدڈوگرکے ایک وکیل نوازکھوکھر نے کہاہے کہ ان کے موکل کواندازہ نہ تھاکہ پوری قوم ہی تین نومبرکی ایمرجنسی کیخلاف اٹھ کھڑی ہوگی، انہوں نے شعرپڑھاکہ #

بے خطر کود پڑا آتش نمرود میں عشق …عقل ہے محو تماشائے لب بام ابھی

جسٹس ایم اے شاہد صدیقی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے چار رکنی بنچ نے مقدمہ کی سماعت کی۔سابق جسٹس عبدالحمید ڈوگر کے ایک اور وکیل ابراہیم ستی نے دلائل میں کہاکہ توہین عدالت نوٹسز پر کارروائی ہوئی تو جج، ججوں کے خلاف گواہی دیں گے اور جرح بھی ہوگی ۔ سپریم کورٹ کے اپنے حق میں ہے کہ توہین عدالت نوٹسز واپس لئے جائیں ۔ جسٹس ایم اے شاہد نے ریمارکس دیئے کہ اب کوئی پی سی او کا حلف نہیں اٹھائے گا ۔ ابراہیم ستی کا، اس پرکہناتھاکہ پاکستانی قوم بہت مختلف ہے، اس سے کبھی بھی کچھ بھی ہوسکتا ہے، بعد میں مقدمہ کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.